ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی،8دہشتگرد جہنم واصل، 3اہلکار زخمی

 سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی،8دہشتگرد جہنم واصل، 3اہلکار زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسی ترین)سی ٹی ڈی نےکوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔