ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان:دہشتگردوں کا تھانہ یارک اور کسٹم آفس پر حملہ،2اہلکار شہید، 2زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:دہشتگردوں کا تھانہ یارک اور کسٹم آفس پر حملہ،2اہلکار شہید، 2زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ساجد بلوچ)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ یارک اور کسٹم افس پر حملہ کردیا ، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

 حکام کے مطابق تھانہ یارک پر حملہ کے دوران دہشتگردوں نے کسٹم اہلکاروں کو  نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکار کانسٹیبل بلال  اور کسٹم اہلکار شہید ہو گئے  جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

 دہشتگردوں نے دو گاڑیوں کو مکمل طور پر جلا دیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔