ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے87 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مینگورہ اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے 4.5  شدت  کےجھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔