ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف  کارروائیاں، 440 افراد گرفتار

پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف  کارروائیاں، 440 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری، انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت اب تک 440 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 429 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 20,664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پروایکٹیو پولیسنگ اپناتے ہوئے عادی پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ اس خطرناک کھیل کا خاتمہ کیا جا سکے۔