چار بچوں کے ساتھ بھارت بھاگ جانے والی پاکستانی خاتون کے لئے بھارت میں نئی مشکل

Sima Haidar, City42, Haider Ali, Indian Lawyer Momin Ali, City42, Pubji Game
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پب جی گیم کھیلتے کھیلتے بھارتی شہری  کی محبت میں مبتلا ہو کر 4 بچوں کے ہمراہ بھارت چلی جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے پہلے شوہر نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے بھارت کی عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے بھارت میں موجود وکیل علی مومن کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو فیملی لا اور مسلم پرسنل لا کے ماہر وکیل ہیں۔

جس وقت سیما چار بچوں کو لے کر پاکستان سے بھاگی تو اس کے شوہر غلام حیدرن سعودی عرب میں اپنے بچوں کی خاطر مزدوری کرنے میں مصروف تھے۔ اب انہوں نے اپنے چار بچوں کی واپسی کے لئے بھارت کے ماہر وکیل علی مومن کی خدمات انصار برنی ایڈووکیٹ کےتوسط سے حاصل کی ہیں۔ انصاربرنی ایڈووکیٹ نے غلام حیدرکا پاورآف اٹارنی، وکالت نامہ بھارت ارسال کردیا ہے۔ سیما کے پہلے شوہر غلام حیدربھارتی عدالت میں بچوں کی پاکستان واپسی کیلئے مقدمہ دائر کریں گے۔

سیما حیدر 10مئی 2023 کو3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی تھی۔ جس کے بعد سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے اپنے بچوں کی واپسی کے لیے انسانی حقوق کی تنطیم انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انصار برنی ایڈووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک خاتون کا بچوں کے ساتھ بھارت منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک مکمل سوچی سمجھی پلاننگ ہے جس مین سیاست بھی انوالو ہو سکتی ہے ۔

 انصار برنی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بچوں کو ان کا مذہب تبدیل نہیں کرایا جا سکتا، ہم اس کے خلاف بھارتی عدالت سے بھی رجوع کریں گے، غلام حیدر کے بچے کم عمر ہیں اور اب بھی پاکستان کے شہری ہیں، والد کا ان پر پورا حق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غلام حیدر کا اپنی بیوی سے کوئی لینا دینا نہیں وہ صرف اپنے بچوں کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہیں۔ 
 سیما کے پہلے شوہرغلام حیدر نے بتایا  کہ مجھے اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں کہ سیما اپنے مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کررہی ہے لیکن میرے بچے معصوم ہیں اور ان کا مذہب تبدیل نہیں کروایا جاسکتا ہے۔

غلام حیدر کی جانب سے بھارتی وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق جب بھارت میں سیما اور سچن کے وکیل اے پی سنگھ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کسی پیش رفت کے بارے میں علم نہیں ہے۔ جب ہمیں سرکاری طور پر اس کا علم ہوگا، تو ہم اس کے مطابق جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ غلام حیدر کے سیما سے 4 بچے ہیں جن میں سب سے بڑے کی عمرتقریباً 9 سال ہے۔ سیما کی پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت غلام حیدر سعودی عرب میں مقیم تھے۔

کہا جاتا ہے کہ سیما کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو سیما اور سچمن نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔

 
اتر پردیش پولیس نے 4 جولائی کو سیما کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پناہ فراہم کرنے پر سچن اور اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

سیما اس وقت سچن کے ساتھ  ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اُمید سے ہیں۔