آزاد ایم پی ایز نے پی ٹی آئی  میں شمولیت اختیار کرلی

آزاد ایم پی ایز نے پی ٹی آئی  میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپر کوہستان سے آزاد نو  منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے پی ٹی آئی  میں شمولیت اختیار کرلی۔

نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور نے نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور خوش آمدید کہا۔

اس موقعہ پر سپیکر مشتاق غنی ، سابق گورنر شاہ فرمان، بھی موجود تھے۔