سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات:الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا

سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات:الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

انکوائری کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کریں گے، اجلاس میں کمیٹی ٹی او آرز طے کرے گی، کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔