معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

 معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق 54 سالہ کویتا چوہدری کینسر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا ، کویتا کے کینسر کے علاج کے دوران ہی اُنہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔

معروف اور سینئر اداکارہ کویتا چوہدری کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو بھارتی ٹی وی کے معروف ڈراموں ’اڑان‘ اور ’آئی پی ایس ڈائریز‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

کویتا چوہدری کو ڈرامہ شائقین کی جانب سے خاتون پولیس افسر کے کردار میں بے حد سراہا گیا تھا۔