پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانے کا عدالتی فیصلہ

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانے کا عدالتی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانےکا عدالتی فیصلہ، لاہورہائیکورٹ میں فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر،جسٹس چودھری اقبال کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 20فروری کوسماعت کرےگا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری انتخابات کرانا ہے اس کی تاریخ دینا نہیں، انتخابات کا اعلان گورنر ہی کر سکتے ہیں، عدلیہ نے ریٹرننگ افسران کیلئے جوڈیشل افسران اور حکومت نے فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی ہے، الیکشن ڈیوٹی کیلئے سکیورٹی اداروں نے بھی معذوری ظاہرکی ہے، سنگل بنچ کا حکم خلاف آئین ہے۔

استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات کروانے کا فیصلہ کالعدم قراردے۔ مزید استدعا ہےکہ اپیل کے فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔