اتنی بدزبانی کریں جتنی۔۔۔پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کو وارننگ دیدی

اتنی بدزبانی کریں جتنی۔۔۔پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کو وارننگ دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کریں جتنی خود برداشت کر سکیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کی بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں کہا کہ شیخ رشید جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کریں تو زبان سنبھال کر بات کیا کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کیا کریں جتنی خود بھی برداشت کر سکیں۔

پیپلز پارٹی نے کہا کہ شیخ رشید جیل سے باہر آکر خود کو پھولن دیوی سمجھ رہے ہیں۔ لگتا ہے ان کا جیل میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سندھ کی جیل میں آئیں تو اصلاح ہو جائے گی کیونکہ جب یہ جیل میں چکی پیسیں گے تو ان کا دماغ ٹھکانے آ جائے گا۔