ویڈیو: شادی  ہوتے  ہی دولہا دلہن میں ہاتھا پائی، رشتہ دار بھی ٹوٹ پڑے

ویڈیو: شادی  ہوتے  ہی دولہا دلہن میں ہاتھا پائی، رشتہ دار بھی ٹوٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شادی  ہوتے  ہی دولہا دلہن لڑ پڑے ۔۔۔ جھگڑے میں دونوں کے رشتے  داروں میں بھی  مار پیٹ اور گالم گلوچ، تقریب تماشا بن گئی ۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک ویڈیو میں سڑک پر دولہا اور دلہن کے درمیان جھگڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ جھگڑے کی ابتدا تلخ کلامی سے ہوئی اور پھر اس نے مار پیٹ کی صورت اختیار کر لی۔ بعد ازاں دولہا دلہن کے رشتے دار بھی جھگڑے میں شامل ہو گئے۔
 آخر کار واقعے کا انجام دلہن کے زخمی ہو کر زمین پر گر جانے کی شکل میں سامنے آیا۔ دلہن کے عروسی جوڑے پر خون کے دھبے بھی نظر آئے۔سیکورٹی اہل کار جھگڑے کے مقام پر پہنچ گئے جس کے بعد صورت حال قابو میں آ گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر