لاہور سفاری پارک، شیروں کی خریداری پھر کھٹائی میں پڑ گئی 

Lahore Safari park
کیپشن: Lahore Safari park
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور زوسفاری پارک کے شیروں کی خرید کے لیے جمع کروائے گئے متعدد بریڈنگ فارمز کے کاغذات مسترد کردئیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور زو سفاری نے بریڈنگ فارمز کے کوائف نا مکمل ہونے پر  ٹینڈرز منسوخ کردئیے گئے ،کل نو بریڈنگ فارمز نے شیروں کی خرید کے لیے ٹرینڈز کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔مختلف بریڈنگ فارمز کے کاغذات کوائف نامکمل ہونے پر مسترد کر دیے گئے۔ 

متعدد ڈیلرز نے ویٹرنری سہولیات،سٹام ،چالان ،این او سی اور دیگر کاغذات جمع نہ کروائے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنگلی حیات سے این اوسی بھی حاصل نہ کیا گیا،محکمہ جنگلی حیات کی کمیٹی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔شیروں کی فروخت کے ٹینڈرز دوبارہ جاری کیے جائیں گے،بریڈنگ فارمز نے ٹینڈرز منسوخ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔