ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ، شہباز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مضبوط بنانے کے لیے چالان مرتب کر لیا، حدیبیہ ملز کیس بطور ثبوت پیش کرنے کابھی فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے خلاف اقبالی بیان دیا تھا، پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا، بیان کے مطابق 1997 کے بعد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکاؤنٹ کھولا۔

چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بے نامی اکاؤنٹ میں 18 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، اسحاق ڈار کا اقبالی بیان آج تک کسی عدالتی فورم سے واپس نہیں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس ثابت کرنے کے لیے حدیبیہ ملز کیس بطور ثبوت پیش کرنے کابھی فیصلہ کرلیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپلز ملز کیس میں ثابت ہو چکا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس بناتے رہے ہیں، اس کیس کو بطور شہادت پیش کرنے سے ثابت ہو جائے گا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer