قلندرز پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

قلندرز پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) لاہور قلندرز کے کھلاڑی، کوچز اور انتظامیہ پی ایس ایل فائیو جیتنے کیلئے تیار، قلندرز کہتے ہیں کہ اپنے ہوم گراؤنڈز پر شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کریں گے۔

پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز اوپن میڈیا سیشن قذافی سٹیڈیم میں ہوا۔ قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ قلندرز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ قلندرز کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنی ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس مرتبہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلاوں گا۔ غیر ملکی کھلاڑی سمت پٹیل کا کہنا تھا پاکستان آکراچھا لگ رہا ہے، قلندرز اپنا اچھا کھیل پیش کریں گے۔

حالیہ بگ بیش لیگ سے شہرت پاکر قومی ٹیم کا حصہ بننے والے حارث رؤف کہتے ہیں جیسا غیر ملکی لیگ میں کھیلا ویسا ہی اپنی لیگ میں کھیلوں گا جبکہ سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے سے ہر شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جبکہ لاہور قلندرز 21 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔