ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان

پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) آیڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا، ملازمین سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواست 30 اپریل تک جمع کرا سکتیں ہیں.

پنجاب پولیس کے پولیس آفسران اور اہلکاروں کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا گیا ہے. اس ضمن میںایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر پنجاب نے سکالرشپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس آفسران اور اہلکار 30 اپریل تک مجوزہ درخواست فارم فل کرکے بھجوا سکتے ہیں. پنجاب پولیس میں حاضر سروس، میڈیکل ان فٹ، شہدا کے لواحقین بھی شکالرشپ کیلئے آپلائی کرسکتے ہیں.

پولیس ملازمین کے میٹرک یا اس سے آگے کی کلاس میں زیر تعلیم بچے سکالرشپ کیلئے اہل ہے. ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کے متعلقہ تھانے اپنے علاقے میں مقیم پولیس بیوہ اور شہدا تک سکالرشپ کی اطلاع پہنچائے جبکہ سکالرشپ کی تشہیر کیلئے اردو میں تفصیلات لکھ کر تھانوں میں آویزاں کریں.سکالرشپ کا اعلان سال 2019 تا 2020کیلئے کیا گیا ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer