خاتون لیڈی کانسٹیبل کو چکمہ دے کر فرار

خاتون لیڈی کانسٹیبل کو چکمہ دے کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) عورت چاہے ماں، بہن، بیوی اور بیٹی ہو، ہر روپ میں قدرت کا قیمتی تحفہ ہے، جس کے بغیر کائناتِ انسانی کی ہرشے پھیکی اور ماند ہے۔

کم عمری اور جبری شادیاں پاکستان میں ایک سنگین مسئلہ ہے، ہمارے دیہی و شہری علاقوں میں کم عمری اور جبری شادیوں کا رجحان زیادہ ہے جن بچوں کی کم عمری میں شادیاں ہو جاتی ہیں وہ مختلف قسم کی جسمانی، نفسیاتی، اور معاشی کوفت سے گزرتے ہیں،بچپن کی شادیاں سماجی اور معاشرتی مسئلہ ہے۔

لاہور کے علاقے میں جبری شادی سے بچانے کے لئے تحویل میں لی گئی خاتون تھانہ سے فرار ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحویل میں لی گئی خاتون کو لٹن روڈ تھانے کی حوالات میں بند کیا گیا تھا جو کہ لیڈی اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو گئی۔

خاتون زینب ارشد حوالات سے فرار ہوئی جس پر لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کانسٹیبل منزہ یونس کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ لیڈی اہلکار منزہ یونس کو معطل بھی کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وومین ریس کورس طوبی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔