ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمتوں میں اچانک کمی، فارمر پریشان

مرغی کی قیمتوں میں اچانک کمی، فارمر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر میں برائلر، فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ 

 زندہ مرغی7 روپے کمی کے بعد 154 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔   مرغی کا گوشت  10 روپےکمی کے بعد 223 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ فارمی انڈے 91 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ 

دوسری جانب  فارمر حضرات کا اپنی جگہ رونا ہے کہ  مرغی کی تیاری میں ان کا خرچہ زیادہ آتا ہے اور  مرغی کا ریٹ زیادہ تر کم رہتا ہے،  فارمر حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے  کہ  مرغی کی فیڈ کے ریٹ کم کیے جائیں تاکہ وہ مزید نقصانات سے محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ فیڈ کے نرخناموں میں اضافے کی وجہ سے اکثر  فارمر مالکان نے اپنے فارم بند کردیئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔  مزید اس طرح کے حالات رہے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔