ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں اور پیشیاں شہریوں کیلئےدردسر بن گئیں

سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں اور پیشیاں شہریوں کیلئےدردسر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور زوالفقار)سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں اور احتساب عدالت میں پیشیاں ہوں یا کسی بڑی شخصیت کی احتساب عدالت آمد، عدالت جانیوالے راستوں کو نوگو ایریا بنا دیا جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی آشیانہ سکینڈل میں احتساب عدالت آمد سے قبل ہی انتظامیہ کی جانب سے کارکنان کو احتساب عدالت جانے سے روکنے کیلئےکنٹینرزاورخاردار تاریں لگاکرنوگوایریا بنا دیا گیا اور کسی بھی شہری کو احتساب عدالت جانےکی اجازت نہ دی گئی، سکیورٹی کے پیش نظر ایم اےاوکالج سےسول سیکرٹریٹ تک تمام راستے کینٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیئے گئے،علاقہ مکینوں کو بچوں کو سکول چھوڑنےمیں بھی مشکلات رہیں۔ 

شہریوں کاکہنا تھاکہ راستے بند ہونےسےشدیدمشکلات کا سامناہے، بچوں کو سکول چھوڑنے جانا ہوتا ہے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے جاتے ہیں،متبادل راستہ نہ ہونےکےباعث کنٹینرکےنیچےسےروڈکراس کرتےرہےجبکہ کچھ شہری گاڑیاں بیس بیس فٹ دورپارک کر کےسفرکرتے نظر آئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer