ماڈل ٹاون سوسائٹی الیکشن2018، امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری

ماڈل ٹاون سوسائٹی الیکشن2018، امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: ماڈل ٹاون سوسائٹی الیکشن، فرینڈز گروپ کی ڈی بلاک میں میٹنگ، امیدوار صدر کرنل ریٹائرڈ طاہرکاردار نے کہا کہ جیت کر احتساب کا نظام بنائینگے، کرپشن کو بے نقاب کرینگے۔

 تفصیلات کے مطابق میٹنگ پر امیدوار برائے نائب صدر ظل الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مافیاکے ایوان میں کھلبلی مچ چکی ہے۔ ہم اس مافیا کو شکست دیکر سرخرو ہونگے۔ امیدوار برائے صدر طاہرکاردار کا کہنا تھا کہ ہم سوسائٹی میں آڈٹ کا سسٹم بنائینگے۔ چند ایک لوگ ممبرز کو پس پشت ڈال کر سارے معاملات چلاتے رہے۔ مخالف گروپ کے لوگ ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 ماڈل ٹاون ڈی بلاک میں سہیل اقبال کی رہائش گاہ پر ہونیوالی میٹنگ میں امیدواربرائے صدرطاہر کاردار،نائب صدر ظل الہی ، رانا متین، شعیب خان، سہیل اقبال، سید کلیم الرحمن گوگی شاہ، طلحہ رحمان، عظمی کاردار،، سردار ایاز شوکت، بلال گیلانی، شیخ عثمان سمیت رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔