سٹی 42 : تعلیمی اداروں میں سیفٹی اینڈ ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ جاری ہے، جس کے دوران ریسکیو ٹیم کی جانب سے طالبات اور اساتذہ کو تکنیکی مہارتیں سکھائی گئیں۔
تاریخی حویلی آصف جاہ میں قائم گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران ریسکیو ٹیم نے طالبات اور اساتذہ کو تکنیکی مہارتیں سکھائیں، ٹریننگ سیشن میں طالبات نے تکنیکی مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
تربیتی سیشن میں سٹاف اور طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔