علی رامے: منشیات کے خلاف جنگ میں پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اب منشیات سے متعلق کیسز عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے۔
حکام کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ممکن ہوں گے، جبکہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات بھی دے دیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد منشیات کے کیسز کے برسوں تک لٹکنے کا سلسلہ ختم کرنا اور انصاف کی فراہمی کو تیز کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مزید تیز اور مؤثر ہو سکے گی۔