ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اسکولوں میں تعینات گارڈز کے کنٹریکٹ سے متعلق اہم فیصلہ

سرکاری اسکولوں میں تعینات گارڈز کے کنٹریکٹ سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سرکاری اسکولوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ ختم کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) ایلیمنٹری پنجاب نے اسکول گارڈز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سال 2015-16 میں بھرتی کیے گئے تمام اسکول گارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کو 24 گھنٹوں کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی پی آئی ایلیمنٹری نے ہدایت کی ہے کہ اسکول گارڈز کا ڈیٹا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے فوری طور پر ارسال کیا جائے، جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھی اضلاع سے ڈیٹا اکٹھا کر کے بروقت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کو اسکول گارڈز کے کنٹریکٹ سے متعلق آئندہ فیصلوں کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔