دورِ نایاب :پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ملازمین کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔
پی ایچ اے نے 4271 ڈیلی ویجرز کا حقِ رائے دہی تسلیم کرتے ہوئے ان کی ووٹر لسٹ جمع کرا دی ہے۔
الحیدر مزدور یونین نے ڈیلی ویجرز کے ووٹ کے حق کیلئے لیبر کورٹ نمبر 2 میں کیس دائر کیا تھا، جس پر لیبر کورٹ ٹو نے الحیدر مزدور یونین کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
فیصلے کے بعد 4271 ڈیلی ویجرز آئندہ ہونے والے ریفرنڈم میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ ریلوے قوانین کے مطابق پی ایچ اے کا کردار ختم ہو گیا ہے اور اب رجسٹرڈ ٹریڈ یونین کی جانب سے ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 7700 پی ایچ اے ملازمین ریفرنڈم میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔