ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مختلف ایکسپریس ٹرینیں تاخیر کا شکار

دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مختلف ایکسپریس ٹرینیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ملک کے مختلف حصوں میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے اور یہ ٹرین رات 12 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

اسی طرح کراچی ایکسپریس 45 منٹ کی تاخیر کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہوگی، جو شام 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس بھی 5 گھنٹے 55 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی کیلئے رات 11 بج کر 45 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت ٹرینوں کی رفتار کم رکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے تاخیر پیش آ رہی ہے۔