ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال کو فلم ’دی راجا صاحب‘ کے گانے ”ساہنا ساہنا“ کی لانچ تقریب کے دوران ایک بے قابو ہجوم نے گھیر لیا، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا پر سکیورٹی اور ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندھی جیسے ہی ایونٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں لوگوں کا ہجوم انہیں چاروں طرف سے گھیر لیتا ہے، جس کے باعث وہ بڑی مشکل سےاپنی گاڑی میں سوار ہو پاتی ہیں۔
ندھی کے چہرہ پرپریشانی کے آثار صاف نظر آرہے تھے اور سکیورٹی گارڈز کی مدد سے انہیں وہاں سے نکالا گیا۔ گاڑی میں سوار ہونے کے بعد ندھی نے سکھ کا سانس لیا اور کہا، ”گاڈ، یہ کیا تھا؟“
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کر دیا کہ ایونٹس میں سیلیبریٹیز کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے نِدھی کی حفاظت کے حوالے سے مداحوں اور نیٹیزنز کی طرف سے فکرمندی کا اظہار کیا گیا۔ معروف گلوکارہ چن مئی سری پاڈا نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”مردوں کا ایک گروہ جو گدھ سے بھی بدتر سلوک کر رہا ہے۔ دراصل، گدھ کی کیوں بے عزتی کریں؟ ’ہم خیال‘ مردوں کو اکٹھا کر لو، تو وہ ایک عورت کے ساتھ ایسے ہی سلوک کریں گے۔“
ایک اور صارف نے ایونٹ کے انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”یہ بھیڑ کا قصور نہیں ہے، فلم کی ٹیم کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔ کیا یہی طریقہ ہے کہ فلمی ایونٹس کو منظم کیا جائے؟“