ریسکیو 1122 کی بہترین کاوش، سو فٹ بلند درخت کی ٹہنی پر پھنسے پرندے کو بحفاظت اتار لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی :  ریسکیو 1122 کی پرندوں کو بچانے کی بہترین کاوش,  سو فٹ بلند درخت کی ٹہنی پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کوے کو بحفاظت اتار لیا. 

تفصیلات کے مطابق ریسکیو آپریشن میں تربیت یافتہ اہلکاروں نے اسنارکل لفٹ کے ذریعے کوے کو نیچے اتارا، کوا گزشتہ تین گھنٹے سے پتنگ اڑانے والی نائیلون کی کیمیکل ڈور میں پھنسا ہوا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کوے کو ڈور سے باہر نکالا اور  پیاسے کو ے کو پانی پلانے کے بعد فضا میں آزاد کردیا۔