سلنڈر  پھٹنے سے دھماکا ، 3افراد جاں بحق

 سلنڈر  پھٹنے سے دھماکا ، 3افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) کراچی کی مچھر کالونی میں عمارت کے اندر سلنڈر  پھٹنے سے دھماکا ہوا،  جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کےمطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت بھی گر گئی جب کہ ملبے سے خاتون سمیت 4 افراد کو نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer