کاجول کی والدہ شدید علیل، آئی سی یومیں داخل

کاجول کی والدہ شدید علیل، آئی سی یومیں داخل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور کاجول کی والدہ تنوجا کو شدید علالت کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کاجول کی والدہ تنوجا کی طبیعت کافی بگڑ گئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں جوہو کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُنہیں آئی سی  یو ( انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاجول کی والدہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں جن کی وجہ سے اُن کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق اب لیجنڈری اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 دوسری جانب ابھی تک کاجول یا اجے دیوگن کی جانب سے لیجنڈری اداکارہ تنوجا کی صحت سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ کاجول کی والدہ تنوجا کا شمار ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکاراوْں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے کئی ہندی اور بنگالی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تنوجا اپنی سُپر ہٹ فلموں ‘جیول تھیف’، ‘میرے جیون ساتھی’، ‘ہاتھی میرے ساتھی’ اور ‘بہاریں پھر بھی آئیں گی’ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں جبکہ وہ ماضی کی اسٹار اداکارہ شوبھنا سمرتھ اور پروڈیوسر کمارسن سمرتھ کی بیٹی ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer