ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان قتل

 ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے بشندوٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو خاتون سے زیورات اور موبائل فون لوٹنے کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ سسرال سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer