وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئےاحسن اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئےاحسن اقدام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کاایک اوراحسن اقدام ، لاہورکیلئے پہلے مرحلے میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20واں اجلاس ہوا ، جس میں لاہور کیلئے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈبسیں خریدنے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے نئی بسوں میں خواتین،سپیشل اور نابیناافراد کے لئے سیٹیں مخصوص کرنے کا حکم دیا جبکہ خصوصی اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی ، خواتین خصوصاً طالبات کی تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کرنئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے لاہور میں نئے بس سٹاپ بنانے کی بھی ہدایت کی ، اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے لاہور میں 200 نئے بس سٹاپ بنائے جائیں گے، لاہور میں مجموعی طورپر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی-

وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ ماضی میں سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا تجربہ فیل ہوا اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم تشکیل دینے سے غفلت برتی گئی، وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی آکشن پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer