ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ترکیہ نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے اپنے پہلے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے دو روز قبل ہوا سے زمین پر مار کرنے والے اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل حملہ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے حملہ آور ڈرون بیرقدار    آکینجی    سے فائر کیا گیا جس نے 100 کلومیٹر دور کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنایا۔

ترکی کی دفاعی کمپنی روکٹسان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میزائل تجربے کے کامیاب لمحات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی قومی انجینئرنگ کی صلاحیتوں کے ساتھ مزید آگے بڑھتے رہیں گے۔