شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ

City42, Notch Korea, Cruse Missal, City42 , New Warhead, Strategic cruse Missal,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شمالی کوریا نے نئی قسم کے  سپر لارج وارہیڈ لے جانے والےاینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا  کے مطابق شمالی کوریا نے ایک "سپر لارج وار ہیڈ" کا تجربہ کیا ہے جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، کورین میڈیا نے کے سی این اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے  مزید کہا کہ شمالی کوریا نے ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی کمیونسٹ انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی شمالی کوریا کے میڈیا میں اس نئے میزائل تجربہ کی اطلاع شائع ہونا ممکن ہے اس لئے ان میڈیا رپورٹس کو دنیا میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

شمالی کوریا کے نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایک انتہائی بڑے وار ہیڈ کا پاور ٹیسٹ  اس وقت دنیا میں توجہ کا مرکز ہے۔ 

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ملک کے میزائل بنانے والے ادارنے نے غیرمعمولی طورپر بڑے اور طاقت ور وار ہیڈ  کی میزائل کے زریعہ ٹرانسپورٹیشن کے تجربے سے متعین اہداف حاصل کرلیے تاہم اہداف کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز پر ہائرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

 امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی مذمت کی ہے۔