روڈ حادثہ، دولہا سمیت تین افراد جاں بحق، 8 زخمی

روڈ حادثہ، دولہا سمیت تین افراد جاں بحق، 8 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب بھوسے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں ٹکرہوگئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خوشاب کا رہائشی عمرفاروق ولیمہ کے بعد اپنے سسرالیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer