ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ایجوکیشن لاہور سے نجی سکولوں کے نمائندوں کی ملاقات؛ اہم فیصلے

 CEO education parvez akhtar meeting in lahore
کیپشن: CEO education meeting in lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان سے پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ اجلاس میں ناظرہ قرآن کی تعلیم، بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن اور یکساں نصاب کا معاملہ زیر بحث آیا.

تفصیلات کےمطابق  چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز مرزا غلام حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھانے کے حوالے سے ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن، بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن اور یکساں نصاب کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ پرویز اختر خان نے بتایا کہ یکساں نصاب سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا نے پرویز اختر کو دوبارہ لاہور میں تعیناتی پر مبارک باد دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer