ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئےالیکشن شیڈول جاری ،امیدواروں کےکاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔
چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات بارے الیکشن شیڈول جاری کیا گیا، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال کے 23 اور 24 دسمبر کو ہوگی ،،امیدواروں کی عبوری فہرست 27 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی ،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 28 دسمبر کو وصول کئے جائیں گے،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 دسمبر کو لے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر بروز جمعرات آویزاں کی جائے گی۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 26 فروری 2022 کو ہونگے ،لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ صبح نو سے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہے گی ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں18اضلاع کے 25 ہزار سے زائد وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔