تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان دے دیا

 تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال میں توسیع ہوگی،  تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔  پنجاب میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے ،ہفتے میں ایک دن ایک کلاس کو لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
  
قائد اکیڈمی میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکول ایجوکیشن میں انقلاب لارہے ہیں،  یہ منصوبہ ن لیگ نے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا مگر چودہ ارب کی لاگت کی وجہ سے منصوبہ شروع نہ ہوسکا ۔

ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب اس منصوبے پر سالانہ صرف پچس لاکھ خرچ ہونگے ، مراد راس نے کہا کہ تعلیمی سال میں توسیع ہوگی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا ، سکول بند کرنے کا سب سے بڑا مخالف تھا تاہم اب حالات ایسے نہیں ہیں کے سکول کھولے جائیں۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، لاہور کے ناکام جلسے کے بعد بلاول مجبور ہو کر شہباز شریف کے پاس گیا اور مریم صفدر سے چھٹکارے کے لیے کہا،  استفعوں سے خوف نہیں،  اپوزیشن آج ہی استفعی پیش کرے، مراد راس کا 8 سیکرٹری ایجوکیشن کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہنا تھاکہ سو سیکرٹریز بھی بدلنے پڑے تو بدلوں گا،محکمہ تعلیم میں صرف وہ سیکرٹری رہے گا جو کام کرے گا ۔

Shazia Bashir

Content Writer