پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ کا واک آؤٹ رایگاں، حکومت نے تین بل منظور کر لیے

پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ کا واک آؤٹ رایگاں، حکومت نے تین بل منظور کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کا حکومت کو پھر واک تھرو، قانون سازی کے لیے کھلی چھوٹ دے دی۔ ترامیم جمع نہ کرنے کا بہانہ، حکومت نے اپوزیشن کے واک آئوٹ پر پھر 3 بل منظور کروا لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 6 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، وقفہ سوالات کے بعد قانون سازی کا عمل شروع ہوا، حکومت نے ایوان میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا تو ن لیگ نے مخالفت کردی۔

وزیرقانون راجہ بشارت نے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیا تو سپیکر نے بھی ن لیگ کی تحریک برائے ترامیم مسترد کردی۔ اپوزیشن نے قانون سازی میں ترامیم جمع نا ہونے کا بہانہ بنایا اور کاروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلتے بنے۔

حکومت نے اپوزیشن کی غیرموجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایوان سے قیدیوں کی پیرول پررہائی، لوکل گورنمنٹ اور ویلج پنچائیت اینڈ نیبرہڈ کونسل  بلزبغیر کسی مزاحمت کے پاس کروا لیے۔ سرکاری ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس جمعرات سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer