سکولوں میں بائیومیٹرک حاضری نظام متعارف

 سکولوں میں بائیومیٹرک حاضری نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے ایل ڈی اے کے چھ ماڈل سکولوں میں اساتذہ کی بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کروانے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عثمان غنی، ڈائریکٹرایجوکیشن رانا غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن  محمد نواز گوندل، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی سمیرا علی جان، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبد الرزاق اور دیگر افسران موجود تھے۔

 ڈی جی نے ہدایت کی کہ طلبہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سکولوں میں کینٹین فعال کرنے کیلئے بلاتاخیر ٹینڈرز طلب کیے جائیں۔

 سمیر احمد سید نے کہا کہ کسی سکول میں طلبہ کی تدریسی ضروریات کے مطابق وہاں اساتذہ کی تقرری کی جائے، نیا فرنیچر خریدنے کیلئے کارروائی شروع کی جائے اوران سکولوں کی عمارتوں کی ظاہری حالت کو بہتر بنایا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer