ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس، ڈولفن کے باوجود جرائم کا خاتمہ ناممکن

پولیس، ڈولفن کے باوجود جرائم کا خاتمہ ناممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس، ڈولفن اور دیگر فورسز کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار، ٹاؤن شپ میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج موجود، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ المدینہ بازار میں شہری امتیاز اپنی نئی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گیا، واپس نکلا تو موٹرسائیکل غائب تھی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو چور آتے ہیں، ایک موٹرسائیکل کے پاس کھڑا ہوجاتا ہے اور دوسرا آگے چلا جاتا ہے اور پھر ماسٹر کی سے موٹرسائیکل کو سٹارٹ کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ متاثرہ شہری نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پر قابو پایا جائے تاکہ شہری جان و مال کے نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔