سٹی42: لاہوریوں کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کا اعلان کردیا۔
سٹی42 کی کاوشیں رنگ لےآئیں پنجاب حکومت کا فروری میں بسنت منانے کا اعلان وزیراعلیٰ نے بسنت کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بسنت لاہور کا ثقافتی فیسٹیول ہے، برٹش ایئرویزکوپروازیں بحال کرنے پرخراج تحسین پیش کرتےہیں۔
بسنت کےمنانے پرسپریم کورٹ کی کوئی پابندی نہیں اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، بسنت منائی جائےگی، کمیٹی بسنت کےمنفی پہلوؤں کاجائزہ لیکران کوکم کرنے کی تجاویز دے گی۔ کمیٹی کی تجاویز کے بعد وزیراعلیٰ بسنت کاحتمی اعلان کریں گے، بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان چندروزمیں کردیا جائے گا۔
سٹی فورٹی ٹو نے لاہوریوں کے بڑے فیسٹیول کی بحالی کیلئے دس سال خصوصی مہم چلائی، پروگرام سٹی ایٹ ٹن، نیوز نائٹ، سلام لاہور اور بنام سرکار میں بھی کئی بار بسنت کی بحالی کیلئے آواز اٹھائی گئی۔ سٹی فورٹی ٹو جو لاریوں کا اپنا پسندیدہ چینل ہے سٹی فورٹی ٹو نے ہمیشہ جہاں لاہور کے مسائل اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے وہیں لاہوریوں کے لئے اچھی تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پیش پیش رہتا ہے۔ سٹی فورٹی ٹو نے کبھی ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کروا کر لاہویوں کو تفریح مہیا کی تو کبھی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ منعقد کروا کر لاہوریوں کے دل جیتے۔
بسنت جو کے لاہوریوں کا پسندیدہ فیسٹول تھا، جس میں شرکت کے لئے نہ صرف دیگر شہروں سے پاکستانی لاہور کا رخ کرتے تھے بلکہ انڈیا سے بھی کئی معروف اداکار بسنت منانے لاہور پہنچتے تھے، انڈیا ہی نہیں بلکہ دنیا کہ دیگر ممالک سے غیر ملکی بسنت لاہور میں منانے آتے تھے۔ بسنت کے دنوں لاہور میں عالم یہ تھا کہ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ ملنا دشوار ہو جاتا تھا اور بیرون ممالک لوگوں کی آمد سے پاکستان اربوں روپے کی کمائی کرتا تھا۔
تقریبا دس سال قبل لاہوریوں کے پسندیدہ فیسٹول پر پابندی عائد کر دی گئی، لیکن سٹی فورٹی ٹو نے لاہوریوں کی آواز بلند کی اور دس سال تک بسنت کی بحالی کے لئے جنگ جاری رکھی، پروگرام سٹی ایٹ ٹن، نیوز نائٹ، سلام لاہور اور بنام سرکار میں بھی کئی بار بسنت کی بحالی کیلئے آواز اٹھائی گئی ابھی حال ہی میں کچھ روز قبل پھر سے سٹی فورٹی ٹو نے بسنت کی بحالی کے لئے ایک مہم شروع کر رکھی تھی۔
سٹی فورٹی ٹو کی کاوشیں بلاآخر رنگ لے آئیں اور حکومت کے کانوں تک آواز پہنچانے میں کامیاب ہو گیا، حکومت نے فروری کے مہینے میں بالاآخر بسنت منانے کا اعلان کردیا۔