ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

 وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے آج کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم پیش کی گئیں۔ یہ ترامیم توانائی کیلئے مربوط منصوبہ بندی، بجلی کے پیداوار میں اضافے، دور دراز علاقوں میں قابل تجدید ذرائع سے پیدا کردہ بجلی کی فراہمی، بجلی کی کراس بارڈر تجارت، ترسیلی نظام میں وسعت، ٹیریف ڈیزائن، بجلی بچت، سسٹم اینڈ مارکیٹنگ آپریشنز ، خطرات کی نشان دہی اور اس حوالے سے انتظامی امور، ایندھن اور ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر استعداد بہتر بنانے ، ریسرچ و ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ہیں۔ کابینہ کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے یہ ہدایت کی کہ ان ترامیم کے حوالے سے حکومت خیبر پختونخوا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے مزید مشاورت بھی کی جائے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردی مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن (High Level Design Report for Integrated Energy Plan 2027-2060) کی منظوری دے دی۔ مزکورہ توانائی پلان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ اس پلان کا مقصد انرجی سیکیورٹی اور بجلی/توانائی کے شعبے میں معاشی مسابقت کو یقینی بنانا ہے۔ اس پلان کے تحت بجلی کو مناسب قیمتوں پر صنعتی اور گھریلو صارفین تک پہنچانے کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے گی۔ مزید برآں کم کاربن اخراج دینے والی توانائی اور بجلی کی پیداوار، ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والے توانائی ذرائع کو فروغ دیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو پاور ڈویژن کی جانب سے پاور سیکٹر میں گردشی قرضے کے حوالے سے مالی سال 2025-2026 کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں برائے مالی سال 2025-2026 کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔