ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال: بچے کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہنجروال: بچے کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہنجروال میں 8 سالہ بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ ہنجروال تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلاف دفعہ 322 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر مین ہول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ہنجروال کا واقعہ نجی افراد کی سنگین غفلت اور غیر قانونی عمل کا نتیجہ ہے۔ ملزمان نے بغیر اجازت مین ہول کھلا رکھا، جس کے باعث بچے کی جان چلی گئی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر نجی طور پر صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات اپنانا لازمی ہے۔ بغیر اجازت مین ہول کھولنا جان لیوا اور سنگین قانونی جرم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے اور شہری تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، جبکہ غفلت اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔