جنید ریاض:پنجاب حکومت نے لاہور کے 120 سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی سے منظوری کے بعد نامکمل کلاس رومز کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ 70 سے زائد سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بھی بنائے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سکول مینجمنٹ کونسلز کے تحت کلاس رومز کی تعمیر شروع کی گئی تھی، تاہم تعمیراتی کام میں نقائص سامنے آنے پر کام روک دیا گیا تھا۔ اب باقی ماندہ کلاس رومز کی تعمیر سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے تحت کی جائے گی۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے نامکمل کلاس رومز کا تعمیراتی کام تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کام معیار کے مطابق کروایا جائے۔