ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کا ایران سے جنگ ختم کرنے کے لیے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا ایران سے جنگ ختم کرنے کے لیے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ایسا معاہدہ کرنے پر آمادہ نہیں جسے واشنگٹن ضروری سمجھتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شمولیت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے  ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ واشنگٹن کسی عبوری معاہدے میں توسیع کی کوشش نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ جون میں امریکا اور ایران کے درمیان ایک عبوری مفاہمت ہوئی تھی، جس کے تحت دونوں فریقوں نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روکنے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم یہ مفاہمت بعد میں ختم ہوگئی۔

ٹرمپ نے اس سے قبل امریکی میڈیا سے گفتگو میں ایران سے سفید پرچم لہرانے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازرانی کی بحالی کے لیے عمان اور ایران کے درمیان بھی مذاکرات جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور جنگ کے باعث اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔

ٹرمپ نے عمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں رکاوٹ ڈالے گا تو امریکا سخت کارروائی کرسکتا ہے امریکی صدر نے ایران کے معاملے پر اپنی پالیسی میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے ممکنہ اثرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ان کی حکمت عملی پر اثرانداز نہیں ہو رہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔