عمر رانجھا : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 47 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
فیصل آباد کے شہریوں نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اس لیے حکومت سے مطالبہ ہے قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔