ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری سموگ ایکشن پلان جاری،سکولوں میں غیر ضروری آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم

پری سموگ ایکشن پلان جاری،سکولوں میں غیر ضروری آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب میں سموگ کے ممکنہ اثرات سے طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پری سموگ ایکشن پلان جاری کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام سکولوں میں سموگ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جولائی سے ستمبر 2026 تک نافذ کیے جانے والے پلان کے تحت سکولوں میں غیر ضروری آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق باہر ورزش یا ایکسرسائز سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو لیول) چیک کیا جائے، جبکہ سموگ کے دوران طلبہ کو آؤٹ ڈور کھیلوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر صحت مند ایئر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں غیر ضروری سفر اور وزٹس سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ سموگ کے دوران سکولوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکول سربراہان کو طلبہ کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔