ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گرمی اور حبس برقرار، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

شہر میں گرمی اور حبس برقرار، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ: شہر میں گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے، جبکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے اور بارشوں کا موجودہ اسپیل 21 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔