سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقہ ڈلورائی میں آج ہونے والی طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈ کے بعد پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی امدادی ٹیمیں موقع پے پہنچ گئی ہیں۔
تحصیل ٹوپی کے متاثرہ علاقوں ڈلورائی ، سرکوئی اور بادہ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں بھی پاک فوج اور کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، کور آف انجینئرز کے دستوں نے متاثرہ علاقوں کو ملانے والی متعدد رابطہ سڑکیں کھول دی ہیں۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ہے جہاں پے مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔