سٹی 42: ایل ڈی اےٹاؤن پلاننگ کےافسر کی معطلی کے بعد بھی ٹاؤن پلاننگ حکام کو تاحال ہوش نہ آیا، بغیر نقشہ کمرشل ہالز کی تعمیر جاری ہے
پائن ایونیو پر بغیر نقشہ کمرشل ہالز تعمیرکرلیےگئے،شاہراہ نظریہ پاکستان پرغیرقانونی پلاٹوں کو ون یونٹ بنا دیاگیا،سوسائٹی کےفرنٹ کےپلاٹ کومین روڈپرکھلوادیاگیا،واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈپرسوسائٹی انتظامیہ کی مخالفت کےباوجودایل ڈی اےنےدرجنوں پلازےبنوادیئے۔
پی آئی اےروڈپردھڑلےسےغیرقانونی تعمیرات جاری ہیں ، غیرقانونی ہائی رائزکمرشل عمارت سیل کرکےپردےکی آڑمیں مکمل کرادی گئی،ایل ڈی اےٹاؤن پلاننگ افسرکی معطلی کےبعدماتحت عملےنےمزیدسپیڈپکڑلی،ڈپٹی ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹرغیرقانونی تعمیرات کرانےمیں ملوث ہیں،کلرک لیول کاسٹاف جوہرٹاؤن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکےاختیارات استعمال کررہاہے۔
رشوت نہ دینےوالےشہریوں کی املاک کوسیل ومسمارکرکےکارروائیاں دکھائی جارہی ہیں ، ،چیف ٹاؤن پلاننگ ٹوکی کمزورگرفت اورمافیاکوکھلی چھوٹ سےوی وی آئی پی روڈزکانقشہ بگڑچکا ہے ، ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات پرکارروائی جاری ہے ، مزید سختی کریں گے ،
Stay tuned with 24 News HD Android App