ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحصیلوں اور ضلعوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعے علاج کی بہتر سہولت ملنے میں تاخیر

Specialized Health Department, City42 , Punjab Public sector health care
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تحصیلوں اور ضلعوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعے علاج کی بہتر سہولت ملنے میں تاخیر ہو گئی۔
پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے درجنوں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا تقرر التوا میں پڑ گیا۔
فزیشن ، انستھیزیا ، پیڈز ، سرجری ، کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک سرجری ، پتھالوجی ، یورالوجی اور ریڈیالوجی کے کنسلٹنٹس شامل درجنوں کنسلٹنٹس کی رواں سال مارچ سے جولائی تک پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکشن ہوئی تھی ۔
سیلیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سلیکشن لسٹ محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھجوا دی تھی ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ میں  4 ماہ سے کنسلٹنٹ فیزیشنز اور سپیشلسٹ پروفیشنلز کا تقرر  رکا ہوا ہے۔